اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 10، 10 لاکھ روپوں کے 2 مچلکوں کے عوض پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ ٹرائل کے دوران اگر عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت کا حکام واپس ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو عدت کیس میں بری کیے جانے کے بعد اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کی اس کیس میں ضمانت منظور کر لی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی گزشتہ سال 5 اگست کو توشہ خانہ ون کیس میں گرفتاری کیے جانے کے بعد سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔