اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے فضائی سفر کی قیمتوں میں کمی کروا لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہر حاجی کو 50 ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے۔ گزشتہ سال ہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالر تھا، لیکن اس بار وزارت نے پی آئی اے سے 800 ڈالر فی حاجی کرایہ طے کر لیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 35 ہزار عازمین کا کوٹہ دیا ہے، جبکہ سعودی ایئر لائن بھی 35 ہزار حاجیوں کو حجاز مقدس لے جائے گی۔ یہ اقدام حج کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔
مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع