برسبین (روشن پاکستان نیوز)قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل میچ میں فرق ثابت ہوئے، انہوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، میکس ویل کو جیت کا کریڈیٹ دینا چاہتے ہیں۔
آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اس طرح کے میچ میں نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، مجھے اپنے باولرز پر اعتماد ہے، کمی انسان میں ہمیشہ رہتی ہے، پاکستان کی ٹیم تبدیلی کے فیز سے گزر رہی ہے۔
رضوان کا کہنا تھا کہ جب بہترین الیون بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو نئے کھلاڑیوں کو آزمانہ پڑتا ہے،تمام بیٹرز ایک ٹریک پر رہے ہیں، ہمیں کامیابی نہیں ملی وہ الگ بات ہے۔
محمد رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جب جیتتے ہیں بھی ہیں تب بھی غلطیوں کو دیکھتے ہیں، دوسرے ٹی 20 میں غلطیوں پر قابو پائیں گے، کوشش ہوگی سیریز میں کم بیک کریں۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔