جمعرات,  14 نومبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی چیکنگ مہم، 1709 ان فٹ گاڑیاں بند، 1.17 کروڑ روپے کے جرمانے

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) – سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 80 روز کے دوران 1709 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ سی پی او نے بتایا کہ 10900 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور قانون کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 17 لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 882 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ غفلت کے مرتکب 28 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

مزید براں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ غفلت یا کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں