جمعرات,  14 نومبر 2024ء
چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ، اہلکار محفوظ رہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس اسٹیشن عمرزئی کی حدود اخون ڈھیری کے قریب خودکش حملہ آور نے دھماکا کر دیا تاہم دھماکے والی جگہ پر رش نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، پولیس
کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔                                                                                  مزید پڑھیں:لندن میں خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملےکی دھمکیاں

مزید خبریں