جمعرات,  14 نومبر 2024ء
پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور لائسنس چیکنگ، 77 روز میں 1604 گاڑیاں بند، 1.14 کروڑ روپے جرمانے

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 77 روز کے دوران 1604 ان فٹ گاڑیاں بند کی گئیں، جبکہ 10627 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 01 کروڑ 14 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سی پی او نے مزید بتایا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 861 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ سی پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور ایسے افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ کارروائیاں پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں