راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی میں 6 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشتگرد متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ، قابض فوج مسلمان طلبہ کو ہراساں کرنے لگی