هفته,  23 نومبر 2024ء
سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 1482 گاڑیاں بند، 1 کروڑ سے زائد جرمانے

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور ڈرائیور لائسنس چیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 72 دنوں کے دوران پولیس نے 1482 ان فٹ گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ 10072 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 1 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پبلک سروس گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 815 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اس دوران پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیوروں اور اڈہ منیجرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فٹنس چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں