بدھ,  06 نومبر 2024ء
پاکستان میں نیدرلینڈز کا ثقافتی میلہ 2024,پی این سی اے اسلام آباد میں فنون اور موسیقی کا شاندار امتزاج

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیدرلینڈز کے سفارتخانے کے زیراہتمام پاکستان میں “رنگ سکول آف میوزک اینڈ آرٹس” کے زیر اہتمام 2024 کا ثقافتی میلہ 8 نومبر کو پی این سی اے اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ یہ ایونٹ پاکستان اور نیدرلینڈز کے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

ثقافتی میلے میں نیدرلینڈز سے معروف فنکاروں کی شرکت متوقع ہے، جن میں وجیہہ نظامی، ایوا ان دی ہول، سکرو مینوئل اور عرفان خان شامل ہیں۔ یہ ایونٹ ایک خوبصورت ثقافتی تجربہ پیش کرے گا، جس میں موسیقی، فنونِ لطیفہ، اور بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ فنکاروں کی پرفارمنس شامل ہوں گی۔

یہ شاندار تقریب 8 نومبر بروز جمعہ شام 7 بجے پی این سی اے اسلام آباد میں ہوگی، اور پاکستانی عوام کو نیدرلینڈز کی ثقافت اور فنون سے روشناس کرائے گی۔ اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے افراد کو مختلف فنون اور موسیقی کے نیا اور منفرد تجربہ حاصل ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تفصیلات:
تاریخ: 8 نومبر 2024
وقت: شام 7 بجے
مقام: پی این سی اے اسلام آباد
ایونٹ: رنگ سکول آف میوزک اینڈ آرٹس پاکستان- نیدرلینڈز ثقافتی میلہ

تمام ثقافتی و فنون کے شائقین کو اس دلکش ایونٹ میں مدعو کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں