جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خوارج پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں