جمعه,  13 دسمبر 2024ء
توسیع دینا جنرل ایوب خان کے دور سے شروع ہوا، ہم نے اسے فارمولائز کر دیا، خواجہ آصف

وفاق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توسیع دینے کا عمل جنرل ایوب خان کے دور سے شروع ہوا، ہم نے اسے فارمولائز کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینلسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں دیکھ لیں، چاہے وہ الیکشن کمیشن ہے، سینیٹ 6 سال کی ہے، قومی اسمبلی 5 سال کی ہے، جتنے بھی ادارے ہیں، قانون سازی میں ہم آہنگی دی گئی ہے، جس طرح ماضی میں ہوتا رہا ہے کہ لوگ اپنے آپ کو توسیع دیتے رہے ہیں، ایک جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹنیشن کے علاوہ کوئی پارلیمان نے نہیں دی تھی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ قانون سازی کے ذریعے اس کی وضاحت کر دی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اپوزیشن کو پتا تھا، دوسرا جب آپ نے مخالفت برائے مخالفت کرنی ہوتی ہے تو آپ پہلے بتائیں یا بعد میں بتائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے جو آج کیا ہے، توسیع دینا جنرل ایوب خان کے دور سے شروع ہوا، اس چیز کو فارمولائز کیا ہے کہ ہم نے ٹینیور بڑھا دیا۔

مزید خبریں