جمعه,  13 دسمبر 2024ء
ایس پی راول کی کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سن کر حل کے لیے احکامات جاری

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ ایس پی نے ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ ایس پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں