جمعه,  01 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی مؤثر کارروائیاں: مختلف مقدمات میں ملزمان گرفتار

 

پیرودھائی پولیس کا اندھا قتل ٹریس کرنے کا کارنامہ
پیرودھائی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے کیس میں 02 ملزمان، فلک اور حسنین، کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر عزیزالدین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اختر خان کو زخمی کیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

راولپنڈی میں قتل کے مقدمات میں مجرموں کو سزائیں
معزز عدالت نے قتل کے دو مقدمات میں مجرم امداد اللہ اور شاہد کو سزائے موت سنائی ہے۔ امداد اللہ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا جبکہ شاہد نے معمولی رنجش پر اپنے سالے کو ہلاک کیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے مقدمات کی مؤثر پیروی پر تفتیشی ٹیم کو شاباش دی۔

کہوٹہ پولیس کی کارروائی: مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
کہوٹہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم قیصر کو گرفتار کرلیا، جس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری قاسم کو قتل کیا اور جہانزیب کو زخمی کیا تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں
راولپنڈی پولیس نے لیڈی منشیات سمگلر سمیت 03 مختلف مقدمات میں مجرموں کو مجموعی طور پر 27 سال قید اور 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 06 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے چرس اور شراب برآمد کی۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

آراے بازار پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم خالد کو گرفتار کیا، جس نے فرضی شکایت درج کرائی تھی۔ ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں سے کہا کہ ایسی غلط کالز کسی کو ایمرجنسی سہولیات سے محروم کر سکتی ہیں۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

پیرودہائی میں موٹرسائیکل چوری کی واردات: ملزم گرفتار
پیرودھائی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے کیس میں ملزم شازی اللہ کو گرفتار کر لیا، جس سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید خبریں