جمعه,  13 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 06 ملزمان گرفتار

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، جس کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے گھروں اور کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ کی، جس میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں شہزاد، رفیع، اکرام، کاشف، صاحب گل اور دانیال شامل ہیں۔

یہ سرچ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں