جمعه,  01 نومبر 2024ء
توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور ، پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟ وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار

بعد ازاں عدالت نے دلائل کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں