جمعه,  01 نومبر 2024ء
کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی: شراب فیکٹری پر چھاپہ، 2 گرفتار

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی چوہدری ناصر منظور نے چارج سنبھالتے ہی ایک بڑی کارروائی کی۔ انہوں نے سپیشل ٹیم اے ایس آئی وسیم حیدر کے ہمراہ سیکٹر جی ایٹ ون جے سالک کالونی میں چھاپہ مار کر ایک جھلی شراب کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 355 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں اور وشال عرف بلی اور فہد پرویز کو گرفتار کر لیا گیا۔

فہد پرویز، جو کہ شراب فروش ہے، نے اسلام آباد پولیس میں شمولیت کے لیے ٹیسٹ بھی دیا ہوا ہے۔ جبکہ اللہ رحم اور ساحل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

منشیات کے اس مکروہ دھندے کو ختم کرنے پر مسیحی برادری نے پولیس کی کارروائی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاسٹر جمیشد، پاسٹر ناصر، پاسٹر ولیم، پاسٹر آصف، اور پاسٹر خورشید نے کہا کہ کراچی کمپنی پولیس کے دبنگ ایس ایچ او نے جرات مندانہ اور ایماندارانہ انداز میں منشیات کے سوداگر وشال عرف بلی اور فہد پرویز کے خلاف کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں علاقے سے معاشرے کے ان ناسوروں کا قلع قمع کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہیں، جس پر مسیحی برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس دھندے کے سرغنہ اللہ رحم، ملک تنویر، اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی بھی سفارش کی ہے، جن میں ساحل، بابر، سلمان، گنجا، کالی بولڑ، سلیم، راحیل عرف ریلی، بکو، پولا، آکاش عرف خابا، اور بابا آسی شامل ہیں۔

مزید خبریں