کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کار ساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشا بیگ کو بری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت کی ، متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا۔
واضح رہے کہ کار ساز کے قریب حادثے میں ملزمہ کی گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کارساز حادثہ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پرمتاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ