بدھ,  17  ستمبر 2025ء
پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر تالا لگادیاگیا، پولیس تعینات

دربار روڈ پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق کارروائی میں ضلعی سیکرٹریٹ کو واگزار کروا کر پولیس نے گیٹ پر تالا لگادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے قبضہ کر رکھا تھا، ضلعی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے لگے بورڈز بھی اتاردیے گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ گیٹ پر تالا لگانے کے بعد پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مزید خبریں