منگل,  22 اکتوبر 2024ء
بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی

26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرا دیا،قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیاتھا،سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیاتھا ۔

مزید خبریں