جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس تقریباً  رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا جو گیارہ بجکر 55 منٹ پر ملتوی کرکے دوبارہ 12 بجکر 5 منٹ پر شروع ہوا۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر ایازصادق نے کی ۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل  قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

آئینی ترمیم بل کے حق میں225 جبکہ مخالفت میں 12 ووٹ آئے،ابتداعی دو شقوں کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئے۔

آئینی ترمیم کے حق میں 6 منحرف اراکین نے بھی ووٹ دیا، جن میں پانچ کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ ایک کا تعلق ق لیگ سے ہے۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اور شیخ رشید پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آج صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئین کا باقاعدہ حصہ ہوجائے گی۔

اجلاس صبح سوا پانچ بجے تک جاری رہا بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 22 اکتوبر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں