هفته,  19 اکتوبر 2024ء
اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے،جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک ا ڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنما حالیہ دنوں میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کرائے جانے پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

مزید خبریں