جمعه,  03 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے رہنمائوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج صبح8بجےبانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےاڈیالہ جیل جائیں گے،5رکنی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کرےگی۔

وفد میں علی ظفر ،بیرسٹرگوہراورحامد رضا شامل ہوں گے ،اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ بھی وفد کا حصہ ہوں گے ،ہم صبح جائیں گے،بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے وہ ہم کریں گے۔

حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی ۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کا تاحال پتہ نہ چل سکا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان

مزید خبریں