جمعرات,  28 نومبر 2024ء
وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جس مییں26 ویں ائینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بھی کل 11 بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔سید خورشید شاہ کی زیرصدارت آج ہونے والے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں صرف 12 اراکین ہی شریک ہوئے، شنگھائی تعاون تنظیم میں مصروفیت اور راستوں کی بندش کے باعث زیادہ تر ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مسودوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت نہیں کی، کمیٹی کو پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کا کوئی مسودہ فراہم نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں