جمعرات,  21 نومبر 2024ء
عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا

انی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم کو عدالت کی جانب سے عدالتی ریمانڈ دیے جانے کے بعد جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کو راولپنڈی سے سخت سیکیورٹی میں جہلم جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ علیمہ خان اور عظمی خانم کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں کے باعث جہلم جیل منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کیا گیا تھا جبکہ انہیں 5 اکتوبر کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں