منگل,  05 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا مؤثر سرچ آپریشن: 06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے تھانہ صادق آباد، جاتلی، اور ریس کورس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا انعقاد کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کوائف اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔

سرچ آپریشنز کے نتیجے میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 06 ملزمان، جن میں مسافر خان، سعید، اعجاز، رحیم، نعمت اللہ، اور قادر خان شامل ہیں، گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ سرچ آپریشنز جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج ضرور کروائیں۔

مزید خبریں