جمعرات,  21 نومبر 2024ء
ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں وہ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں ٹی20 کے بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم ٹی20 کی آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا قبضہ برقرار ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست سے باہر ہیں، اُن کا 13واں نمبر ہے۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد ابتدائی 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہوکر 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فارمیٹ کی آل راؤنڈ رینکنگ میں لیام لونگسٹن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

 

مزید خبریں