جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
بٹگرام جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر حوالاتی لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام کی تصدیق،طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

 

ایبٹ آباد بٹگرام جیل سرنٹنڈنٹ کی حوالاتی لڑکی سے جنسی زیادتی، لڑکی کے الزام پر ڈاکٹر نے طبعی معائنے کے دوران زیادتی کی تصدیق کر دی، حقائق منظر عام پر آنے پر ایڈیشنل چیف ہوم سیکرٹری نے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا جبکہ مقامی پولیس نے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمات درج کر لیئے۔

تفصیلات کے مطابق گھر سے لاپتہ 20 سالہ خاتون مسماۃ (ص) دختر ہادی خان کو بٹگرام پولیس نے جیل بھیج دیا جس کو جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار نے لڑکی کو مبینہ طور پر اپنے کمرے میں بلایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس کی شکایت پر پولیس نے لڑکی کا ڈاکٹر سے طبعی معائنہ کرایا جس میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ۔

جس پر پولیس نے جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار کے خلاف زیر دفعات 526/376 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا دیرین اثناء حقائق منظر عام پر آنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے فوری طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا بعدازاں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔

یہ واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے، اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں