پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے شرکاء میں سرکاری گاڑیوں کی تقسیم کا انکشاف سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق درجنوں گاڑیاں وئیر ہاؤس اور محکمہ ایکسائز سے لیکر سی ایم ہاوس میں جمع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سی ایم ہاوس سے گاڑیاں احتجاج کے لئے پی ٹی آئی ورکرز کو دی گئیں جس میں مختلف ماڈل کے 52 گاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق گاڑیاں قانون کے مطابق ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ہیں جس کے بعد ایڈمنسٹریشن نے گاڑیاں سی ایم ہاوس کے حوالے کی گئیں۔