هفته,  09 نومبر 2024ء
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاوارث ہوگیا،ادویات ناپید،بیڈزکی کمی،مریض رل گئے

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں سہولیات کا فقدان اور ادویات ناپیدہوگئیں ، مریض ادویات کو ترس گئے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اسی طرح طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں،تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا فقدان ہے ،ہرچیز باہر سے خرید کر لاناپڑتی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال آنے والوں کو تشویش ناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین نے روشن پاکستان نیوز کو بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مسائل بارے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فرح شفیع کے سٹاف کوبتایاکہ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

 

پریشان حال مریضوں اور لواحقین نے وزیر اعظم سے ہسپتال کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے دعوے صرف باتوں تک محدود ہیں اور ایمرجنسی میں تا حال مریض مفت ادویات کے حصول کے لئے خوار ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایک بیڈ پر دو،دومریضوں کو لٹایاہوا ہے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے فیملی ارکان کو باہر فٹ پاتھ پر سونے پر مجبور کیاجاتا ہے ،مریض کے لئے اسپتال میں جگہ نہیں تو باقی لوگوں کا کیا حال ہوگا؟دوسری جانب طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔

مزید خبریں