هفته,  05 اکتوبر 2024ء
علی امین گنڈا پور گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکو رینجرز اور پولیس نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں کرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قیدی وین بھی کے پی ہاؤس میں میں پہنچا دی گئی ہے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔ کے پی ہائوس میں باہر سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے جبکہ کئی کارکنان کو بھی گرفتار کرلیاگیا، علی امین گنڈا پور کے پی ہائوس میں ہی موجود ہیں۔بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

مزید خبریں