هفته,  05 اکتوبر 2024ء
شمالی وزیرستان اور سوات میں آپریشن ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان اور سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 خارجی دہشتگرد ہلاک اور لیفٹننٹ کرنل سیمت 6 جوان شہید ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت ، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ،لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف علی شہید اور سپاہی جمیل احمد نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کا تعلق فیصل آباد سے ہے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔

لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق خیبر ، اختر زمان کا لکی مروت ، شاہد اللہ کا ٹانک ، یوسف علی کا لوئر اورکزئی اور سپاہی جمیل کا تعلق سوات سے ہے۔

علاوہ ازیں سوات کے علاقے چارباغ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران خارجی دہشتگرد سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی شب انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آ نے بتایا کہ خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشتگردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، وہ 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

مزید پڑھی: اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ، حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں متعدد ہلاک

مزید خبریں