جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
بالی وڈ اداکار گووندا کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف ڈانسر اور مزاحیہ اداکار گووندا کو تین دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ وہ اپنے ہی پستول کی صفائی کے دوران ایک اتفاقی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور انہیں فوری طور پر ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی، لیکن انہیں تین دن ہسپتال میں رکھا گیا۔ جب وہ ہسپتال سے باہر آئے تو ہزاروں مداح ان کا استقبال کرنے موجود تھے۔ گووندا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ان کی بیٹی ان کے استقبال پر جذباتی ہو گئیں۔ ان کی اہلیہ نے بھی مداحوں کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گووندا کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

جس طرح سے احتجاج ہو رہا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ

مزید خبریں