جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
سیالکوٹ راستے بند ، اورسیز پاکستانی سڑکوں پر پھنس گئے ، لاکھوں روپے کے ٹیکٹس اور ویزے ختم کاہونے کااندیشہ!

سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آبادکے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کی وجہ انتظامیہ نے ملک کے مختلف حصوں کے داخلے اور خارجی راستے بند کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر پنجاب اور مرکزی حکومت نے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے ہیں۔ روشن پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ راستے بند کردینے سے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،نقصان حکومت کا نہیں عوام کا ہوتاہے۔سیالکوٹ میں شہریوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ذلیل کررہی ہے۔ راستے بند کرکے یہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ، احتجاج کرنا جمہوری عمل ہے لیکن حکومت کی جانب سے عوام کا راستہ روکنا افسوسناک ہے۔

سیالکوٹ شہبا ز پل پر پریشان اورسیزپاکستانیوں نے روشن پاکستان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ذلیل خوار ہورہے ہیں،ہمارا کیا قصورہے، سیاستدانوں کی آپس میں اختلافات میں عوام ذلیل ہورہی ہے۔

ایک اورسیز پاکستانی نے کہا کہ میں ابھی پاکستان آیاہوں ، اس میں تحریک انصاف کا قصور نہیں ، حکومت کی کارگردگی نہ ہونے کے برابر ہے، یہ کوئی انسانیت ہے ، ہم باہر سے آرہے ہیںہمیں ذلیل کیا جارہاہے۔

نعیم بٹ نامی شخص نے کہا کہ میں دوروز قبل سپین سے آیاہوں میں نے اپنے گھر جانا ہے ، انتظامیہ نے چناب پل اور سیالکوٹ والا روڈ دنوں بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ہم سڑکوں پر پھنسے ہیں۔شہری نے کہا کہ میں نے ایک دن سے کھانا بھی نہیں کھایا،انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ احتجاج ہے ، ہمیں بتایا جائے کہ احتجاج کس کیلئے ہیں ہمارے لئے ہیں یا عمران خان کیلئے ہیں؟ شہری نے کہا کہ ہم باہر پیسہ کماکر پاکستان بھجواتے ہیں وہ ہمارے کسی کام کانہیں۔

مزید پڑھیں: جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس جزوی معطل، اسلام آباد مکمل بند

ایک اور سیزپاکستانی نے کہا کہ آج اگر میں وقت پر نہیں پہنچتا تو میرا ٹکٹ اور ویزہ دونوں ختم ہوجائیں گے، شہری نے کہا کہ میرا15لاکھ روپے کا نقصان ہوجائے گا،میراذمہ دار کون ہوگا؟

واضح رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجر طلب کرلی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں جبکہ اٹک میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

دفعہ 144 پرپابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا تاہم لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

مزید خبریں