منگل,  05 نومبر 2024ء
شاہ اللّٰہ دتہ بوائز سکول میں ماڈرن کمپیوٹر لیب اور نئے کلاس رومز کا افتتاح

رکن قومی اسمبلی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر انجم عقیل خان نے سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن محی الدین وانی کے ہمراہ شاہ اللّٰہ دتہ بوائز سکول میں ماڈرن کمپیوٹر لیب اور نئے کلاس رومز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر اور کوآرڈینیٹر ایجوکیشن عظیم خان گولڑہ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ایجوکیشن جنید اخلاق، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

انجم عقیل خان نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس سائنس کو پرائمری سطح سے متعارف کرانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کا بھی دورہ کیا اور وہاں کی مسنگ فسیلٹی کا جائزہ لیا۔

ملک ابرار نے گرلز کالج کے لیے تین نئے کمرے ڈونیشن کے طور پر فراہم کیے، جس پر انجم عقیل خان اور سیکرٹری ایجوکیشن نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مقامی معززین نے انجم عقیل خان کا ماڈرن کمپیوٹر لیب، سولر انسٹالیشن اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کی کوششوں پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، علی امین گنڈاپور نے ہر رکن اسمبلی کو 500 بندے لانے کا ٹاسک دیدیا

مزید خبریں