هفته,  05 اکتوبر 2024ء
4اکتوبر احتجاج سے متعلق حکمت عملی تیار

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں 4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا، مشینری قافلوں سے آگے ہوگی پچھلی بار قافلوں سے پیچھے تھی، راستے بند کیے گئے تو ڈی چوک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

اجلاس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، پارٹی قائدین، منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

مزید خبریں