جمعرات,  21 نومبر 2024ء
راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی چیکنگ میں سختی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی میں سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ 37 روز میں 813 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں، جس سے شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

سی پی او کے مطابق، اس دوران 6449 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور قانون کی خلاف ورزی پر 70 لاکھ 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 563 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، جبکہ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 45 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی پی او نے واضح کیا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ اقدامات راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک مثبت قدم ہیں، جو کہ سلامتی اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں