جمعه,  22 نومبر 2024ء
آرٹیکل 63 اے تشریح کیس ، نیا بینچ تشکیل ، جسٹس نعیم افغان شامل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کر لیا، جس کے بعد آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرنیولا بینچ مکمل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اجلاس میں بینچ کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تاہم جسٹس منصور علی شاہ کے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصور نے  ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس آنے کے بعد بھی سینئرترین ججز کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی جبکہ  کوئی وجہ بتائے بغیر جسٹس منیب کو کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اس کے علاوہ سینئر جج جسٹس منیب اختر نے گزشتہ روز 63 اے تشریح کے کیس کے بینچ میں شامل ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کی اطلاع انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بذریعہ خط دی۔

مزید خبریں