جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
دلجیت دوسانجھ کا دوران کانسرٹ پاکستانی مداح کوخوبصورت تحفہ،پاکستان سے متعلق خیالات نے دل جیت لیے

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موسیقی نے ہمیشہ لوگوں کو سرحدوں کے پار، خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بہت سے پاکستانی اور بھارتی گلوکار اکثر ایک دوسرے کے ممالک کے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔اسی طرح بھارت کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہیں جو سب سے زیادہ اظہار خیال کرنے والے بھارتی گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو اکثر پاکستان کے لیے اپنی تعریفیں شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ انہیں اکثر اپنے کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کے گانے پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے ’دلومیناتی ٹور چیپٹر مانچسٹر‘ میں کانسرٹ کے دوران شائقین میں موجود پاکستانی مداح کی جانب سے لہرائے جانے والے پاکستانی پرچم کو سلیوٹ کرکے پاکستانی فینز کے دل جیت لیے تھے۔

اب ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کو کانسرٹ کے دوران اپنی پاکستانی فین کو خاص تحفہ دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا خاص پیغام بھی دے دیا۔دلجیت دوسانجھ نے اپنی فین کو باکس میں بند آٹوگرام والا ایک تحفہ پیش کیا اور اپنی مداح سے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ مداح نے بتایا کہ پاکستان سے۔

جس پر دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ زور دار تالیاں ہونی چاہئے، دیکھو پاکستانی اور بھارتی دونوں ہی ہمارے لیے ایک جیسے ہیں، پنجابیوں کے دلوں میں تو سب کے لیے ہی پیار ہے، یہ سرحدیں تو سیاستدانوں نے بنادی ہیں ورنہ جو لوگ پنجابی بولتے ہیں یا پنجابی زبان سے پیار کرتے ہیں ہمارے لیے تو سب ہی ایک برابر ہیں۔دلجیت دوسانجھ نے کراؤڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’چاہے یہاں مداح میرے ملک بھارت سے آئے ہوں یا پھر پاکستان سے آئے ہوں ان سب کو یہاں دل سے خوش آمدید‘۔

مزید خبریں