جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
پشاور ہائیکورٹ کی 35 ججز کی ترقی کی منظوری ،اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے 35 ججز کی ترقی کی منظوری دے دی جس کے بعد رجسٹرار نے اعلامیہ جاری کردیا۔پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق 9 ایڈیشنل سیشن جج کو سیشن جج بنا دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 13 سینیئر سول ججز کو بطور ایڈیشنل سیشن جج جبکہ 13 سول ججز کو سینیئر سول ججز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

مزید خبریں