جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آبا د(روشن پاکستا ن نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔محمد یوسف باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ کی پوسٹ میں اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور لگن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیلنجز میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں