هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈاکٹر شبیر میثمی کا حسن نصر اللہ کی شہادت پر دلی افسوس اور صدمے کا اظہار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں المناک شہادت پر دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای، ملت لبنان و فلسطین اور تمام مظلومین جہان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔ڈاکٹر میثمی نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے نصر اللہ کی شہادت کو تحریک مقاومت کی حیات اور اسرائیل کی نابودی کا باعث قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن نصر اللہ عالم اسلام کے باعمل اور شجاع رہنما تھے، اور دشمن کے سامنے مستضعفین کے لئے مضبوط ڈھال بنے رہے۔ انہوں نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو معصوم شہریوں پر استعمال کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر میثمی نے مسلم دنیا کی خاموشی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر مسلم ممالک غزہ میں ہونے والی درندگی پر بیدار ہوجاتے تو اسرائیل لبنان پر یہ حملہ نہ کرتا۔ انہوں نے عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ان مظالم کی ذمہ داری امریکہ کی گود میں بیٹھے مسلم ممالک پر بھی عائد ہوتی ہے۔

مزید خبریں