هفته,  28  ستمبر 2024ء
اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت ،حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، جو کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ بیروت کے جنوبی علاقے میں ہوا، جس میں دو دیگر افراد بھی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ نصر اللہ کے علاوہ حزب اللہ کے دیگر اعلیٰ رہنما بھی اس حملے میں مارے گئے۔ حزب اللہ کے ذرائع نے پہلے نصر اللہ کی صحت کی تصدیق کی تھی، لیکن اب ان کی شہادت کی تصدیق کے ساتھ حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

حملے کے نتیجے میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا، اور یہ گزشتہ پانچ روز میں اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی۔ اس واقعے کے بعد، حزب اللہ نے نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کیا ہے، جب کہ ہاشم صفی الدین نئے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات میں ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے نصر اللہ کی بیٹی زینب کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حزب اللہ کے چینل المنار نے نصر اللہ کی شہادت کا اعلان کیا، اور کہا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News