جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
حنا پرویز بٹ کا سی پی او آفس راولپنڈی کا دورہ: زیادتی کے کیسز میں فوری کارروائی کی تعریف

 

راولپنڈی (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے سی پی او آفس کا دورہ کیا جہاں سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، اور چیف ٹریفک آفیسر نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران، حنا پرویز بٹ نے حالیہ دنوں میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں اور خواتین سے ملاقات کی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز میں ایف آئی آر فوری درج کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جو کہ پولیس کلچر میں تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “واقعات کی رپورٹنگ بہت اہم ہے۔ وکٹمز کے رپورٹ کرنے پر ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔” حنا پرویز بٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا۔

سی پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ افسران نے انہیں مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی، جبکہ حنا پرویز بٹ نے پولیس میں پڑھے لکھے افسران کی موجودگی کو مثبت تبدیلی قرار دیا اور خواتین پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

 

 

مزید خبریں