اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نظریاتی پارٹی (پی این پی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالشکور سجرا نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نوجوانوں کی حقیقی ترجمان ہے اور پارٹی کا مقصد پاکستان کو ایک خودمختار اور فلاحی ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ ماہ ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کا اعلان کیا، جن میں پہلا جلسہ 4 اکتوبر کو بٹ خیلہ، دوسرا 18 اکتوبر کو سمبڑیال، اور تیسرا 20 اکتوبر کو مزار قائد کراچی میں ہوگا۔ ان جلسوں میں پارٹی کے چیئرمین شہیر سیالوی تاریخی خطاب کریں گے۔
عبدالشکور سجرا نے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے ملک میں یکساں تعلیمی نظام کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے لیے میٹرک تک تعلیم حاصل کرنا لازم ہونا چاہیے۔
انہوں نے ہیلتھ کارڈ کو ختم کرنے اور بجٹ کے ذریعے تحصیلوں اور اضلاع کے صحت کے مراکز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران ساحر خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کی جگہ چھوٹی صنعتوں کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔
عمار الطاف ستی ایڈووکیٹ نے اداروں کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ جوڈیشل اور پولیس اصلاحات عوام کی بہتری کے لیے ہونی چاہئیں۔
عبدالشکور سجرا نے مزید کہا کہ 20 اکتوبر کو مزار قائد کراچی پر تاریخی پاور شو ہوگا، اور پوری قوم سے شرکت کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مہنگائی، معاشی مسائل، اور بین الاقوامی تعلقات میں خودمختاری کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر شبیر میثمی کاپارا چنار میں حالات خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ،