اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے رزمک کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگردوں قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک خوارجی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کی 30ہندوستانی فوجی اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ کارروائی منسوخ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دوسرے خوارجیوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔