اتوار,  29  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کے افسران کی الوداعی تقریب

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز )سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب، تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس پی فیصل سلیم، ڈی ایس پی کاشف ریاض اور ڈی ایس پی سلیم خٹک شامل ہیں،سی پی او راولپنڈی اور افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید ٖخالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس پی فیصل سلیم، ڈی ایس پی کاشف ریاض اور ڈی ایس پی سلیم خٹک شامل ہیں،سی پی او راولپنڈی اور افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ ٹرانسفر ہونے والے افسران نے تعیناتی کے دوران محنت سے کام کیا، راولپنڈی پولیس اور شہریوں کے لئے انکی خدمات لائق تحسین ہیں، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News