اتوار,  22 دسمبر 2024ء
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست حکومتی وکیل کے بیان کے بعد نمٹا دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہونے پر پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کیس کی سماعت نہ کریں ، عمران خان

مزید خبریں