هفته,  23 نومبر 2024ء
این اے 97 ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کیس سماعت کےلیے مقرر،کب ہو گی ؟ جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے این 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 23ستمبر کو علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔قبل ازیں علی گوہر بلوچ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے 21 اگست کو مسترد کر دی تھی۔فیصلے کے مطابق علی گوہر بلوچ نتائج مرتب ہونے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دینا ثابت نہیں کر سکے تھے، علی گوہر بلوچ نے سپریم کورٹ سے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے۔

ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے ، گورنر ہائوس کے 2 پنجرے خالی ہیں ، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں