اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
خرم شہزاد نواز راجہ ماجد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
مزید پڑھیں: چونترہ ,پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ، سی پی او سید خالد ہمدانی کا فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔