جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے نئے اقدامات متعارف

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید کی وفد کے ہمراہ پولیس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد، ایس پی سیکورٹی ناصر خان، ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا،ایس پی سیکورٹی نے وفد کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب پولیس کی جانب بہترین سروس ڈیلیوری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید کی وفد کے ہمراہ پولیس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد،ایس پی سیکورٹی ناصر خان، ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا،ایس پی سیکورٹی نے وفد کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب پولیس کی جانب بہترین سروس ڈیلیوری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے سی پی او آفس میں خصوصی ڈیسک قائم ہے، اوور سیز پاکستانی آن لائن پورٹل پر بھی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کے لئے خدمت مراکز میں بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں بھی خدمت مراکز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں سے ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی معیشت اور دوسرے ممالک میں پاکستان کی شناخت کے لئے اہم ہیں، پنجاب پولیس اوورسیز پاکستانیوں کی حفاظت، خدمت اور سہولت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،راولپنڈی پولیس کی جانب سے چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید کو شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News